حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے اپنی گفتگو کے دوران معاشرے میں تحقیق، تصنیف اور معیاری دینی لٹریچر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے چند نہایت اہم نکات بیان کیے۔
انہوں نے کہا: نئی نسل خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت کے لیے مختصر، آسان فہم اور مؤثر لٹریچر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور میں طویل کتابوں کے مطالعے کا رجحان نسبتاً کم ہو چکا ہے۔
انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر نے کہا: دینی لٹریچر کی اشاعت میں اس کے ظاہری معیار کا بھی خیال رکھا جائے حتیٰ کہ اس کی طباعت اور پیشکش ایسی ہو کہ اگر کسی وجہ سے وہ ضائع بھی ہو جائے تو بے حرمتی یا توہین کا اندیشہ نہ رہے۔
حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے تشیع کی تاریخ، سیرتِ ائمۂ اہلِ بیتؑ، اصحابِ ائمہؑ اور دیگر اہم دینی موضوعات پر مستند اور تحقیقی کتابوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ان موضوعات پر معتبر اور بنیادی مصادر سے استفادہ کرتے ہوئے معیاری علمی آثار مرتب کیے جائیں تاکہ معاشرہ دین کی صحیح اور مستند تعلیمات سے آگاہ ہو سکے اور اپنی فکری بنیادوں کو مضبوط بنا سکے۔









آپ کا تبصرہ